چنیوٹ میں 12 سالہ بچہ ڈی پی او بن گیا
ڈی پی او چنیوٹ عبداللہ احمد نے ہیموفیلیا کے مریض بچے کی دلی خواہش پوری کر دی۔12 سالہ محمد وسیم کو ایک دن کیلئے اعزازی ڈی پی او چنیوٹ بنا دیا گیا، ننھے ڈی پی او کو پروٹوکول کیساتھ گھر سے دفتر لایا گیا، ڈی پی او عبداللہ احمد نے دفتر پہنچنے پر محمد وسیم کا استقبال کیا، بچے کو گلدستہ پیش کیا گیا۔ننھے ڈی پی او محمد وسیم نے انچارج برانچز سے تعارفی ملاقات کی، ڈی پی او عبداللہ احمد نے ننھے ڈی پی او کو اپنی کرسی پر بٹھایا، ننھے ڈی پی او محمد وسیم نے پولیس افسران سے میٹنگ کی اور لوگوں کے مسائل بھی سنے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او چنیوٹ عبداللہ احمد نے کہا کہ ہیموفیلیا کے مرض میں مبتلا بچے نے پولیس افسر بننے کی خواہش کا اظہار کیا تھا، ننھے بچے محمد وسیم کا حوصلہ، جذبہ قابل ستائش ہے،اپنی بیماری کو شکست دیکر زندگی کے سفر میں ترقی کرے گا۔
ننھے بچے محمد وسیم نے دلی خواہش پوری کرنے پر ڈی پی او عبداللہ احمد کا شکریہ ادا کیا۔