مظفر گڑھ کی خبریں
یک ملین ڈالر کا جعلی نوٹ نوسربازوں نے پٹرول پمپ مالک کو 10 کروڑ روپے میں فروخت کردیا
کوٹ ادو کے علاقے محمود کوٹ میں ارشد تقی نامی پیٹرول پمپ مالک کو نوسربازوں نے ایک ملین امریکی ڈالر کا جعلی نوٹ 10 کروڑ روپے میں فروخت کردیا اور ملزمان تاجر سے 8 لاکھ روپے کی رقم ایڈوانس لے کر رفو چکر ہوگئے۔
پولیس کے مطابق متاثرہ تاجر کا کہنا ہے کہ عامر احمد ، عبدالرزاق اور جمعہ خان نامی افراد اس کے پیٹرول پمپ پر آئے اور اسے ایک ملین ڈالر کا کرنسی نوٹ اور اس کے متعلقہ دستاویزات دکھائیں۔ملزمان کا کہنا تھا کہ ایک ملین ڈالر کے کرنسی نوٹ کی مالیت 28 کروڑ روپے بنتی ہے لیکن وہ اسے 10 کروڑ روپے میں فروخت کردیں گے جس کے پیش نظر متاثرہ تاجر لالچ میں آگیا اور ملزمان کو 8 لاکھ روپے ایڈوانس رقم بھی ادا کردی۔