ضلع جھنگ کے باشندوں نے اپنے ملک کی فوج میں بھی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اہم عہدوں پر تعینات رہے جہاں یہ بات ضلع کی ترقی کی علامت سمجھی جاتی ہے وہاں اس کا ایک پہلو قابل ندامت بھی ہے کہ انگریزی دور میں جب کہ بر طانوی حکومت مسلمان ملکوں کو غلام بنانے میں مصروف عمل تھی اور شہد دوستان کے غلام مسلمانوں کا ٹوڈ سی طبقہ جنگ اور بندہ کی غلامانہ اور خوشامدانہ مہم میں شامل تھا۔ جھنگ سے بھی کچھ خاندانوں کے افراد اس مہم میں شریک ہوئے۔ ان میں ایک صاحب پہلی عالمگر جنگ کے وقت برطانوی حکومت میں پولیٹیکل افسر تھے بعد میں فوج میں شامل ہوئے اور خانہ کعبہ پرگولیاں برسانے والوں میں شریک ہوئے اور اس خدمت کے بعدش اعلیٰ مراعات حاصل کیں۔ ان کے علاوہ ضلع کے آٹھ افراد کو غیر اسلامی خدمات کے صلہ میں وکٹوریہ کہ اس کے برابر اعزاز عطا کئے گئے تھے اور ان کو اراضی کے عطیات بھی بلے جو اب تک ان کی اولاد کے پاس ہیں تا ہم کہ اس قابل ندامت پہلو کو نظر انداز کر دیا جائے اور صرف قیام پاکستان کے بعد قومی فوج میں اہلِ جھنگ کی خدمات کا جائیزہ لیا جائے تو ہمارا سر فخر سے بند ہو جاتا ہے کہ اب تک اس مملکت میں صرف آٹھ اصحاب کو نشان حیدر کا اعزاز بلا اور ان میں ایک جھنگ کے حصہ میں آیا ان کا نام میجر شہیر شریف ہے بلکہ کی پاک بھارت جنگ کے موقع پر فلائیٹ لیفٹینٹ یونس حسن نے شہادت کا مرتبہ پایا اور فوج کے دیگر شعبوں سے وابستہ اس ضلع کے 11 اصحاب شہادت پر فائز ہوئے ۔ ہ کی پاک بھارت جنگ کے وقت ضلع کے ۱۳۵ نو جیوں کو شہادت نصیب ہوئی ۔
ذیل میں جھنگ کے مجاہدین کا مختصر تعارف پیش خدمت ہے۔
1- فلائیٹ لیفٹینٹ خواجہ یونس حسن شنید کا خاندان ترک وطن کر کے پانی بہت سے جھنگ شہر میں آباد ہوا ۔ یہیں تعلیم پائی اور فضائیہ میں علازم ہوئے پاک بھارت جنگ کے موقع پر موصوف نے پٹھانکوٹ کے بھارتی اڈہ کو تباہ کیا اور اسی مہم میں جاں بحق ہوئے ستارہ جرات کا اعزاز ملا
2- کمانڈر احمد تسنیم پاکستان نیوی جھنگ کے رہنے والے ہیں ان کے والد چوہدری محمد یعقوب رسول ہسپتال میں ملازم تھے ۔ احمد نسیم نے 1940ء میں دوا کا کا بھارتی بحری اڈہ تباہ کیا تھا۔ موصوف کو دو مرتبہ یعنی میں ستارہ جرات اور پھر 1961ء کی جنگ میں سبھی ستارہ جرات کا اعزاز حاصل ہوا ۔
3- یونس خان سکواڈرن لیڈر محلہ چمبیلی مارکیٹ جھنگ صدر کے رہنے والے میں موصوف نے بھارتی جاسوس کینبرا کو پاکستان پر ناجائز پرواز کے دوران تباہ کیا تھا اس کا رنا مے پر ان کوستارہ جرات کا اعزاز بلا ۔
4- سکواڈرن لیڈرا امتیاز احمد بھٹی قصبہ بڑا نہ کے رہنے والے ہیں کی پاک بھارت جنگ میں موصوف کو بہادری کے صلہ میں ستارہ جرات کا اعزاز دیا گیا۔
5- قصور قائم بھر ان کے جناب نزیر احمد شہید پاکستان نیوی میں لیڈنگ پزوں میں تھے باشاہ کی جنگ میں موصوف بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جاں بحق ہوئے حکومت نے ستارہ جرات کا اعزاز دیا ۔
6- تصبہ جنڈ مالی تحصیل جھنگ کے نائیک ذوالفقار علی بلوچ جو پنجاب رجمنٹ میں تھے بہادری کا مظاہرہ کر تے ہوئے پاک بھارت جنگ میں شہید ہوئے حکومت نے ستارہ جرات کا اعزاز دیا ۔
7- حوالدار محمد ریاض قصبہ کوٹ علی شاہ کے رہنے والے ہیں – پاک بھارت جنگ میں بہادری کا مظاہرہ کیا اور حکومت نے سنتادہ جرات کا اعزاز دیا
8- چوہدری علی محمد ریٹائر ایس پی جھنگ کے صاحبزاد سے اور ڈاکٹر محمد رفیع کے بھائی چوہدری محمد شفیع صاحب پاکستانی فوج کے مختلف عہدوں پر خدمات انجام دینے کے بعد گذشتہ سال بریگیڈئیر کے عہدہ سے ریٹائر ہوئے ہیں۔
9- چوہدری خورشید الحسن جھنگ صدربستی آرائیاں کے رہنے والے ہیں۔ اس وقت فوج میں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدہ پر فائز ہیں اور سہلیتھ سروسز کے شعبہ میں خدمات انجام دے رہے ہیں ۔
10- بریگیڈیر سیر بادشاہ علی چنیوٹ کے رہنے والے ہیں اور فوج سے ریٹائر ہو چکے ہیں موصوف نے ۹۶۹ کی پاک بھارت جنگوں میں حصہ لیا۔موصوف کے خاندان کے بہت سے اصحاب بہادر علی نادر علی وغیرہ سول اور فوج کے اعلیٰ عہدوں پر رہے سیکر ٹری ہوم پنجاب سید اسد علی بھی اسی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔
11- چوہدری محمد بخش محلہ پنڈی جھنگ صدر کے رہنے والے ہیں اور فوج میں اکومنٹ جنرل کے اعلی عہدہ پر فائز ہیں، اس سے قبل مختلف عہد دل پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔
12- چوہدری محمد اشرف سنی آرائیاں جھنگ صدر کے رہنے والے ہیں اور اس وقت چین میں حکومت پاکستان کے سفر سفار تھے میں ایرانیچی کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
13- چوہدری محمد حسین بستی آرائیاں جھنگ صدر کے رہنے والے ہیں۔ فوج میں اکو نٹس برا یخ کے مختلف عہدہ ان پر فائزر ہے ان دنوں جائینیٹ سیکرٹری وفاقی حکومت ہیں۔
میں نے نفٹنٹ کرنل کے عہدوں سے اوپر یا خاص
اعزاز حاصل کرنے والوں کا ذکر کیا ہے اور نہ فوج میں
اس ضلع کے بہتے سے اصحاب کرنل کے عہدہ سے
ریبا تر ہوئے یا موجود ہیں۔
سید ظہیر حسین زیدی:
۱۹۴۷ء میں ان کا خاندان منتقل ہو کہ جنگ میں آباد ہوا۔ ہی اسے کرنے کے بعد ہوائی فوج میں شامل ہوئے، مختلف عہدوں سے ترقی پا کرونگ کمانڈر ہیں۔