ضلع کے فرزندوں نے زندگی کے ہر شعبہ میں بیش بہا خدمات انجام دی ہیں۔ ان میں انتظامی و عدالتی شعبے خاص طور پر شامل ہیں ۔ ذیل میں صرف ان صحاب کا ذکر کیا جاتا ہے جو ملک کے اعلیٰ عہدوں پر فائز ہوئے ۔
آغاذو الفقار علی خان:
پاکستان کی قابل فخر فضائیہ کے سربراہ آغا ذوالفقار علی خان خطہ جھنگ کے سپوت ہیں ان کے والد آغا شجاعت علی حضنگ 1904 میں بطور سپر نٹنڈنٹ تعینات ہوئے اور پھر ریٹائرمنٹ کے بعد مستقل سکونت اختیار کرلی۔ آغاز و انعقاد علی نے ابتدا کی تعلیم جنگ ہی میں حاصل کی پھر فضائیہ میں شامل ہوئے اور آج پاکستان
فضائیہ کے سربراہ ہیں۔
سید سردار احمد شاہ:
انگریزی حکومت کے ابتدائی دور میں جھنگ کے جس خاندان کو اعلی تعلیم اور ملازمتوں کی سہولت میسر آئی ان میں سب سے اول پیر کوٹ سدھانہ کے گیلانی سادات شامل ہیں اس کے افرادا اعلیٰ دنیای مناصب پر فائز ہوئے۔ سید سردار احمد شاہ و ینرسی کالج لاہور کے پہلے ہندوستانی پرنسیل تعینات ہوئے اور بعد میں ڈائریکٹر کے عہدہ سے ریٹائر ہوئے۔
رائے بہادر نہال جند:
جھنگ صدر کوچہ نہال چند کے بانی ہائی کورٹ لاہور کے پہلے ہندوستانی رجسٹر مقرر ہوئے تھے مشہور حج پر شادی لال کے عہدمیں نہال چندا اپنے عہد سے ریٹائر ہو گئے تھے ان کی وجہ سے جھنگ کے غیر مسلموں کو عد لیبر میں ملازمتیں معیسر آئیں۔
رائے بہادر حکم چند :
جھنگ شہر کے رہنے والے تھے او نارتھ رلیٹرن ریلوے کے چیف نیجر کے عہدہ پر فائز ہوئے موصوف ادبی ذوق کے مالک تھے اور اپنے مکان میں وسیع لائبریری قائم کی ہوئی تھی جو قیام پاکستان کے بعد گورنمنٹ کالج جھنگ کو دے دی گئی ۔
سید غیاث الدین احمد:
قصبہ پیر کوٹ سدھانہ کے رہنے والے ہیں انڈین سول سروس کا امتحان پاس کرنے کے بعد مختلف عہدوں پر فائز ہوئے اور حکومت پاکستان کے سیکرٹری دفاع کے عہدہ سے ریٹائر ہو نے موصوف کے حقیقی بھائی مغیث الدین احمد نامور ا بڈو کیٹ ہیں اور مسلم لیگ کے سیکر ٹری بھی رہ چکے ہیں ۔
سید ظہور حسین شاہ:
سید محبوب گیلانی شمسی کے خانوادہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ سیال حکمران جہان خان اسی خانواده کا مرید تھا۔ سید ظہور حسین شاہ رجسٹرارمحکمہ امداد باہمی پنجاب کے عہدہ سے رئیائر ہوئے کچھ عرصہ ڈسٹرکٹ بورڈ جھنگ کے ایڈ منسٹریٹر رہے انکے بھائی کرم حسیں شا تھے جنہوں نے لال پور پر شہر کانقشہ بنا یا اور بطو را سریال اراضی الاٹ کی
غلام رسول بھٹی:
جھنگ صدر جنگ صدر کے رہنے والے ہیں محکمہ ڈاک میں مختلف عہدوں پر خدمات انجام دینے کے بعد ڈائریکٹرجنرل ڈاک خانہ جات پاکستان کے عہدہ سے ریٹائر ہوئے ہیں۔ ان کے بڑے بھائی میاں عبد الکریم مرحوم اسلامیہ ہائی سکول کے ہیڈ ماسٹر رہے۔ ان کے بڑے لڑکے محمد یوسف محکمہ تعمیرات بہاولپور میں ایس ای کے عہدہ پر فائزہ ہیں ۔ہوئے تھے۔ ظفر علی قریشی انتظامی عہدہ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔
مسٹر جسٹس شیخ غلام رسول:
سندھ بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جج کے عہدہ سے ریٹائر ہوئے ہیں۔ جھنگ صدر کے رہنے والے ہیں اور عدلیہ میں طویل تجربہ کے باعث حکومت نے موصوف کو قانون کمیشن کا ممبر نامزد کیا ہے۔
میاں غلام رسول کے صاحبزادے:
میاں غلام رسول تھیمیم جنگ کی مشہور شخصیت تھے انکے لڑکے کے اعلیٰ عہدوں پر فائزرہ کو ریٹائر ہوئے ہیں سیاں غلام حیدر ڈی آئی جی پولیس رئیائرد ۔ میاں غلام عباس پاکستان کے آڈیٹر جنرل اور میاں غلام شبیر کشنر سیٹلمنٹ کے عہدہ سے روٹیائر ہوئے ۔ میاں غلام حیدر مرزائیوں کے لاہوری گروپ کے جھنگ میں امیر ہیں
چوہدری الطاف حسین:
چنیوٹ کے قدیم خاندان کا نگراں سے تعلق رکھتے ہیں محکمہ نمبر میں ایگزیکٹیوانجینر کے عہدہ سے ریٹائر ہونے کے بعد عالمی بنک میں بطور فنی شیر شامل ہوئے اور منصوبہ سندھ طاس میں ان کی خرمات سے فائدہ اٹھایا گیا ۔
چوہدری محمد حسین :
چنیوٹ کے قدیم خاندان سے تھے۔ مختلف عہدوں پر خدمات انجام دینے کے بعد پنجاب کے ڈائریکٹر پیک انسٹرکشن مقرر ہو گئے اور قیام پاکستان سے قبل ریا نہ ہو گئے ۔
محمود شاه:
ڈاکٹر جمشید حسین کے چھوٹے بھائی شور کوٹ کے رہنے والے ہیں مختلف
عہدوں پر خدمات انجام دینے کے بعد کراچی بندرگاہ کے چیف انجنیئر کے عہدہ پر فائزہ ہیں اور مختلف ممالک میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں ۔