فیڈریشن آف پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ایجوکیشنل کانفرنس کا انعقاد
فیڈریشن آف پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن ضلع لیہ کے زیر اہتمام فتح پور کے مقامی نجی میرج حال مون ویلی ایک ایجوکیشنل کانفرنس کی پروقار تقریب کا انعقادکیا گیا جس کی میزبانی سینئر نائب صدر چوہدری نصیر احمد نے کی ۔ تقریب میں مرکزی صدر فیڈریشن شیخ محمد اکرم،بانی فیڈریشن فرید خان بنگش،مرکزی جنرل سیکرٹری فیڈریشن قمر زمان کھنڈ،ضلعی جنرل سیکرٹری ملتان فیڈریشن فیاض خان بلوچ کی بطور مہمانان خصوصی شرکت ہوئی ، صوبائی قائدین کی آمد پر ضلعی صدر فیڈریشن لیہ مہر محمد شفیق تھند،سنئیر نائب صدر فیڈریشن چوپدری نصیر احمد ، نیاز احمد کھیرانی جنرل سیکرٹری فیڈریشن ، چوہدری محمد عبداللہ ، ملک بلال عثمانی و مقامی ممبران فتح پور فیڈریشن و پرنسپل و اساتزہ کرام نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا تقریب میں انتظامیہ و حکومتی سطح پر پرائیویٹ سیکٹر پر بےجا پابندیوں اور انتقامی کارروائیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پر منظم انداز میں اپنی تعلیمی سرگرمیوں کو مزید بہتر کرنے پر مختلف تجاویز زیر غور لائی گئیں تاہم ضلع لیہ میں تعلیمی نوعیت کی پہلی کانفرنس منعقد ہوئی جسمیں معیار تعلیم اور تعلیمی سیکٹر میں پرائیویٹ سکولز کا کردار بارے گفتگو کی گئی ہے مزید براں حکومت پنجاب کی طرف سے 5جون تک پرائمری سکولز کی نجکاری میں بھرپور حصہ لیکر معیار تعلیم کو مزید بلند کرنے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائے جانے پر زور دیا گیاچوہدری نصیر احمد سینئیر نائب صدر فیڈریشن نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی کانفرنس کا مقصد پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے کردار کو نمایاں کرنا ہے۔ اور ہمارے ادارے کم خرچ میں اعلی تعلیم مہیا کررہے ہیں ۔ انہوں نے شرکت کرنے والے تمام اساتذہ کرام ، سکول پرنسپلز ، اور فیڈریشن کے عہدے داران و میڈیا نمائندگان کا شکریہ ادا کیا گیا ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہر محمد شفیق تھند نے کہا کہ یہ حکومت کا نجی تعلیمی اداروں پر اعتماد ہے کہ پیف کے زیر اہتمام تعلیمی اداروں کا معیار تعلیم بہتر ہے جس کی بنا پر حکومت پنجاب مذید سرکاری تعلیمی اداروں کو پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے سپرد کررہی ہے ، تقریب میں فرید خان بنگش بانی فیڈریشن نے کہا کہ پنجاب بھر میں تمام پرائیویٹ تعلیمی ادارے بہتر اور معیار تعلیم مہیا کررہے ہیں اور انتہائی کم بجٹ میں نونہال مستقبل کو روشن کررہے ہیں انہوں نے بہتر تعلیمی کانفریس منعقد کرانے پر فیڈریشن عہدے داران و چوہدری نصیر احمد کی کاوشوں کو سراہا ۔۔ تقریب میں اسٹیج سیکرٹری کے فرائض چوہدری محمد وقاص نے سر انجام دیے