لیہ پولیس کی 2024 میں جرائم کے خلاف کامیاب کارروائیاں سالانہ رپورٹ جاری
لیہ پولیس نے سال 2024 میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جس کی قیادت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (DPO) محمد علی وسیم نے کی۔ پولیس کی کارروائیوں کے دوران متعدد جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کیا گیا اور ان سے قیمتی مال مسروقہ اور غیر قانونی اشیاء برآمد کی گئیں۔اہم کارکردگی کی تفصیلات:مال مسروقہ کی برآمد: 456 ملزمان سے 12 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا۔منشیات کی ضبطگی: 468 منشیات فروشوں سے 8280 لیٹر شراب، 93 کلو چرس، اور 16 کلو ہیروئن برآمد ہوئی۔غیر قانونی اسلحہ کی ضبطگی: 311 قانون شکنوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 371 پسٹل اور دیگر اسلحہ برآمد کیا۔مجرمان اشتہاری: 1296 مجرمان اشتہاری گرفتار کیے گئے، جن میں سے 90 سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے۔گینگز کی گرفتاری: 40 گینگز کے 126 خطرناک ملزمان کو گرفتار کر کے 5 کروڑ 40 لاکھ روپے کی ریکوری کی گئی۔شہریوں کو پولیس خدمات: 27909 شہریوں کو مختلف پولیس سروسز فراہم کی گئیں۔ڈرائیونگ لائسنس: 49901 شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کی خدمات فراہم کی گئیں۔سیف سٹی پراجیکٹ: ضلع بھر میں 1854 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے۔پکار 15: پکار 15 پر 20566 کالز موصول ہوئیں، جن پر 2343 مقدمات درج کیے گئے۔ڈی پی او محمد علی وسیم نے پولیس کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کا عزم ظاہر کیا تاکہ شہریوں کی حفاظت اور جرائم کی بیخ کنی کو یقینی بنایا جا سکے۔