لیہ کی خبریں

ایمز لیہ میں 9واں کانووکیشن کا انعقاد

لیہ ( ماجد رندھاوا سے ) ایمز لیہ الحاق شدہ جی سی یونیورسٹی لاہورمیں 9واں کانووکیشن کا انعقاد ، 90سے زائد اسکالرز میں ڈگریاں تقسیم۔ایم۔فل۔ اردو ، ایم ۔ اے ۔ اردو ، بی۔ایس۔ اردو ، بی۔ایس ۔ انگلش اور بی۔ایس ۔ سی ایس کے پاس آئوٹ طلبہ کو اسناد دی گئیں۔اس پُروقار تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت خاور عباس اور نعت رسول مقبولؐ احمد رضا متعلم ایم۔فل۔ اردو نے پیش کی۔ تقریب کی نظامت کے فرائض شعبہ اردو کے طالب علم عبداللطیف قمر نے سرانجام دیے۔ اس موقع پر شہر بھر کی سیاسی ، سماجی ،کاروباری ، سرکاری افسران ، اساتذہ ، وکلا ، صحافیوں ، سول سوسائٹی ، طلبہ اور والدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ پروفیسر مہر اختر وہاب ، ڈاکٹر ظفر عالم ظفری ، پروفیسر ذوالفقار علی حیدری ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ، ڈاکٹر حمید الفت ملغانی، ڈاکٹر گل عباس اعوان ، پروفیسر ریاض راہی ، ڈاکٹر محمدافضل صفی ، ڈاکٹر سید آغا حسن ڈی ای او ایلمنٹری ،پروفیسر سلیم ناصر ، پروفیسر مہر محمد اجمل ، ڈاکٹر عبدالرشید خان دستی ، پروفیسر مہر حفیظ اللہ تھند، ملک اللہ بخش سیال ،پروفیسر مختیار صراطی ، پروفیسر خالد بلال میتلا ،پروفیسروحید علوی،ڈاکٹر مبشر نعمانی،شاہ وزیر خان،ڈاکٹر قاضی امین اللہ، ڈاکٹر جاوید اقبال کنجال ، مہر جمشید تھند ، ڈاکٹر محی الدین ڈی ایچ او لیہ ، ملک اویس حیدر جکھڑ ایم این اے لیہ ، سید نیر عباس شاہ ، ذوالفقار علی اولکھ ایڈووکیٹ ، ڈاکٹر مزمل خان ،چودھری کامران افتخار وڑائچ ، ثناء اللہ گجر ، انجینئر اقبال بھٹی ، محمد شفیع (نائب تحصیلدار)میڈیا نمائندگان میں محسن عدیل چودھری صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ ، یونس خان بزدار چیئرمین ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ ، ،ملک مقبول الٰہی، عبدالرحمن فریدی، رانا شہروز، ماجد رندھاوا، احسن گشکوری ودیگر نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر ذوالفقار علی حیدری نے ادارہ ایمز کی تعلیمی خدمات کو سراہا ۔ ڈگری حاصل کرنے والے طلبہ نے بھی ادارہ اور اساتذہ سے اپنی محبت کا اظہار بھرپور اندا زمیں کیا۔ ایم۔فل۔ اردو کے اسکالر اور پوزیشن ہولڈر ملک مدثر شبیر دھت نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم ڈائریکٹر ایمز لیہ کی کاوشوں اور اپنے اساتذہ کی شفقت کی بدولت اس مقام پر پہنچے ہیں۔ تقریب کے آخر میں ڈائریکٹر ایمز لیہ شاہ زین رضا نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ضلع لیہ میں تعلیمی انقلاب برپا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com