کوٹ ادو تھانہ سناواں کی حدود میں میاں بیوی کے قتل کی واردات کا معاملہ
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا نوٹس، آر پی او ڈی جی خان سے رپورٹ طلب کرلی
کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مظفر گڑھ، کوٹ ادو تھانہ سناواں کی حدود میں میاں بیوی کے قتل کی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ڈی جی خان سے واقعہ کی رپورٹ رپورٹ طلب کرلی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی او مظفرگڑھ کو ملزمان کی گرفتاری
کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دے کر خود فالو اپ کی ہدایت کی۔ تفصیلات کے مطابق والد، بھائی اور دیگر ملزمان کی فائرنگ سے خاتون شازیہ بی بی اور اس کا شوہر طارق عزیز ہلاک ہوئے، وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی سینئر پولیس افسران نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے، کرائم سین یونٹ اور فرانزک ٹیموں نے موقع پر شواہد اکٹھے کر لئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ملزمان کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، آئی جی پنجاب نے ڈی پی او مظفر گڑھ کو لواحقین سے قریبی رابطہ رکھنے اور انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنانے کی ہدایت کی۔