کوٹ ادو کی خبریں

خاتون سے 2 رشتے داروں کی مبینہ زیادتی

کوٹ ادو کے علاقہ دائرہ دین پناہ میں شادی شدہ خاتون کے ساتھ 2 رشتے داروں نے مبینہ طور پر زیادتی کی ہے۔
متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ 7 اکتوبر کو بہانے سے گھر بلا کر زیادتی کی گئی اور ویڈیو بنائی گئی، ملزمان ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دے کر بلیک میل کرتے رہے۔
متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ بلیک میل کر کے ایک ملزم نے 21 اکتوبر کو بھی زیادتی کی کوشش کیخاتون کے شوہر کی مدعیت میں ایک خاتون سمیت 3 ملزمان کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق خاتون کا میڈیکل کروایا جا رہا ہے اور تحقیقات بھی جاری ہیں، مقدمے میں نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ملزمان میں ایک خاتون کے چچا کا بیٹا اور دوسرا پھپھو کا بیٹا ہے

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com