کوٹ ادو کی خبریں

کوٹ ادو: تیز رفتار کار سڑک کنارے کھڑے ٹرالے سے ٹکرا گئی، 5 افراد جاں بحق

کوٹ ادو: کوٹ ادو میں تیز رفتار کار سڑک کنارے کھڑے ٹرالے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ افسوسناک حادثہ کوٹ ادو کے علاقے نورشاہ طلائی روڈ کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار کار اندھیرا ہونے کی وجہ سے سڑک کے کنارے کھڑے خراب ٹرالے سے جا ٹکرائی، تصادم اس قدر شدید تھا کہ کار مکمل طور پر تباہ ہو گئی، کار میں سوار 5 افراد موقع پر دم توڑ گئے۔
مرنے والوں کی شناخت اقبال، غلام قاسم، سعید، بلال اور غلام فرید کے نام سے ہوئی ہے، تمام افراد کا تعلق کوٹ سلطان ضلع لیہ سے ہے، حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور مشینری کے ذریعے لاشوں کو گاڑی سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com