صحت وغذا

پاکستان میں منکی پاکس کے چوتھے کیس کی تصدیق

پاکستان میں منکی پاکس کے چوتھے کیس کی تصدیق
خیبر پختونخوا کے شہر پشاور سے منکی پاکس کا تازہ کیس رپورٹ ہونے کے بعد ملک بھر میں اس بیماری کے شکار ہونے والے افراد کی کل تعداد چار ہو گئی ہے۔
پاکستان کے سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی نے ترجمان قومی وزارت صحت کے حوالے سے کہا ہے کہ 47 سالہ پاکستانی شہری کو 29 اگست 2024 کو بارڈر ہیلتھ سروسز کے عملے نے علامات کی بنیاد پر علیحدہ کیا تھا جو خلیجی ممالک کے سفر سے وطن لوٹے تھا۔
قومی وزارت صحت کی جانب سے اتوار کو جاری کیے جانے والے بیان میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے کوآرڈی نیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نے کہا ہے کہ تمام ہوائی اڈوں پر سکریننگ کا موثر نظام موجود ہے۔
’پاکستان نے منکی پاکس سے بچاؤ کے لیے موثر اقدامات کیے ہیں، وفاق اور صوبے مل کر مربوط رابطہ کاری کر رہے ہیں، تمام تر ضروری اقدامات کو بر وقت یقینی بنایا جا رہا ہے۔‘
ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ کا کہنا ہے کہ وزارت صحت لمحہ بہ لمحہ صورت حال کی مانیٹرنگ کر رہی ہے، قومی وزارت صحت، صوبائی حکومتیں پیشگی اقدامات کو یقینی بنانے میں مصروف ہیں۔
اس سے قبل وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے کوآرڈی نیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار احمد نے ہفتے کو بتایا کہ حالیہ دنوں میں پاکستان میں منکی پاکس کا ایک کیس سامنے آیا ہے جو کہ خیبر پختونخوا میں رپورٹ ہوا۔
پاکستان میں منکی پاکس کب آیا؟
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے کوآرڈی نیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ کے مطابق: ’11 اپریل 2023 کو پاکستان میں منکی پاکس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا۔‘
ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نے منکی پاکس سے جان سے جانے والے ایک شخص کے بارے میں بتایا تھا کہ ’اس مریض کے جان سے جانے کی وجہ منکی پاس نہیں تھی بلکہ اس شخص میں ایڈز کا وائرس موجود تھا جس نے ان کی قوت مدافعت اتنی کمزور کر دی کہ وہ بچ نہیں پائے۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com