لیہ کی خبریں

صدر ڈی پی محسن عدیل چوہدری نے ٹی ایچ کیو کوٹسلطان میں صحافی پر تشدد

لیہ:وہی قاتل،وہی شاہد، وہی منصف ٹھہرے،تشدد بھی خود کیا، انکوائری بھی ہم کریں گے، انصاف بھی خود دیں گے

لیہ:صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب محسن عدیل چوہدری نے تحصیل ہسپتال کوٹ سلطان میں صحافی پر تشدد کی انکوائری کمیٹی کو مسترد کر دیا

لیہ:صحافی ناصر بریال کو محکمہ صحت کے عملے کی جانب سے کمرے میں مبحوس کر کے تشدد کا نشانہ بنایا گیا،شہری جس کے گواہ ہیں۔محسن عدیل

لیہ:ایسا نہیں چلے گا،یہ انکوائری کمیٹی نا قابل قبول ہے، سختی سے اس کمیٹی کو مسترد کرتے ہیں،ایم ایس نے زیادتی کی۔محسن عدیل چوہدری

لیہ:رپورٹر سے اگر کوئی شکایت تھی تو متعلقہ فورم ڈسٹرکٹ پریس کلب یا قیادت کو اطلاع کی جاتی، ہم ایکشن لیتے۔محسن عدیل چوہدری

لیہ:بلا وجہ تشدد بدمعاشی ہے جو کسی صورت برداشت نہیں، محکمہ صحت کی جانب سے بنائی جانے والی کمیٹی فوری طور پر تحلیل کی جائے۔محسن عدیل

لیہ:واقعہ کی شفاف انکوائری کے لئے صحافی برادری کی قیادت کی مشاورت سے غیر جانبدار کمیٹی بنائی جائے۔صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب

لیہ:ہسپتال میں موجود شہریوں اور ہسپتال عملے کی جانب سے بھی صحافی پر تشدد کی تصدیق کر دی گئی،حقائق سامنے آ گئے۔محسن عدیل چوہدری

لیہ:پولیس تحقیقات مکمل کر چکی، واقعہ میں صحافی پر تشدد بھی ثابت ہو گیا، پولیس صحافی برادری کی جانب سے دی گئی درخواست پر مقدمہ درج کرے۔محسن عدیل

لیہ:ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کاروائی کرتے ہوئے متاثرہ صحافی کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے۔محسن عدیل چوہدری

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com