لیہ کی خبریں

لیہ :کے پی آئیز پرفارمنس اجلاس، ڈپٹی کمشنر کا پرائس کنٹرول اور ستھرا پنجاب پر زور

ڈپٹی کمشنر امیرابیدار کی زیرصدارت وزیراعلی پنجاب کے پی آئیز پرفارمنس اجلاس منعقد ہوا، جس میں پرائس کنٹرول اور ستھرا پنجاب انیشیٹوز کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر احمد ڈوگر، تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز حارث حمید خان، ثنا اللہ ہنجرا، نور محمد، اور ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس شریک تھے۔ڈپٹی کمشنر امیرابیدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف شہریوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں، اور تمام محکمے تیزی سے عملدرآمد کریں تاکہ شہریوں کو ریلیف کی فراہمی میں مزید بہتری لائی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب مہم پر تمام افسران کو فوکس کرنے کی ضرورت ہے، جس میں مین ہولز کے ڈھکن لگانا، آوارہ کتوں کی تلفی، وال چاکنگ کا خاتمہ اور سٹریٹ لائٹس کی تنصیب شامل ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ وہ اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں اور روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں اور سبزی منڈیوں کا معائنہ کریں۔ دوکانوں میں ریٹ لسٹ کی واضح موجودگی اور اشیاء کی تاریخ اختتام کی جانچ بھی ضروری ہے۔ انہوں نے مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی۔آخر میں، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ متعلقہ افسران فیلڈ میں نکل کر اپنی کارکردگی بہتر بنائیں، اور کسی بھی قسم کی سستی یا خراب کارکردگی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com