لیہ میں نجی این او کے زیراہتمام یوتھ کنونشن کا انعقاد
لیہ( ) نیو لدھانہ ڈولپمنٹ سوسائٹی کے زیر اہتمام شاہین ریجنل نیٹ ورک اور بیداری کے تعاون سے لیہ میں یوتھ کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے یوتھ ونگ کے طلبہ اور طالبات نے تعلیم صحت اور دیگر گورننس کے شعبوں میں اصلاحات کے لیے چارٹر اف ڈیمانڈ ترتیب دیا اس موقع پر جاوید اقبال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو ایک دوسرے کی رائے کا احترام کرنا چاہیے نہ کہ اپنا خاص نقطہ نظر اپنی مرضی دوسروں پر مسلط کرنی چاہیے ہمارا معاشرہ انتشار کا شکار ہوتا ہے جب ہم اپنے اپ کو صحیح اور باقی سب کو غلط ثابت کرنے کے لیے اپنی ہر چیز داو پر لگا دیتے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے پیپلز سٹڈی سرکل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا کہنا تھا کہ ایک وقت تھا جب فتنہ اور فساد کی وجہ سے طلبہ اور طالبات کو سیاست سے دور رکھا جاتا تھا اور اسی وجہ سے طلبہ یونینز پر پابندی بھی عائد کی گئی۔ جس کے بعد طلبہ سیاست سے دور ہوتے چلے گئے اور ہمارے ملک میں قیادت کا فقدان پیدا ہوتا رہا ۔ مسلم لیگ نون سے تعلق رکھنے والے سیاسی و سماجی کارکن عابد انوار علوی کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں نوجوانوں کی سیاست میں دلچسپی ایک خوش ائند بات ہے جو ایک بیداری کی علامت ہے اس موقع پر مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ اور طالبات نے بھی اپنے مسائل بیان کیے پروگرام کے اختتام پر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے طلبہ اور طالبات کے چارٹر اف ڈیمانڈ کو وصول کیا اور نوجوانوں سے وعدہ کیا کہ وہ گورننس کے مسائل کے حل کے لیے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھیں گے. اس موقع پر انہوں نے طلبہ اور طالبات سے بھی وعدہ کیا کہ ہر سطح پر طلبہ اور طالبات کے مسائل کے حل کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے نہ صرف طلبہ اور طالبات کے مسائل بلکہ لوکل سطح پر مسائل کے حل کے لیے مل کر کام کریں گے۔ سماجی کارکن سید عمران علی شاہ اور یوتھ لیڈر کائنات نے نوجوانوں کے مسائل پر بات کی۔ سیاسی و سماجی کارکن مہر منصور عالم تھند اور محمد ثقلین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ آخر میں جاوید اقبال نے تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا۔