لیہ کی خبریں
لاہور جلسہ ، لیہ کے پی ٹی آئ ممبران اسمبلی کی کارکردگی کا پول کھل گیا
لیہ (اسامہ سعد)تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کی عدم دل چسپی ۔ تحریک انصاف کے لاہور جلسے میں لیہ کے کارکنوں کی حاضری نہ ہونے کے برابر۔ جلسے کی تیاری محض سوشل میڈیا پوسٹس تک محدودرہی۔ کوئ قابل ذکر مہم نہیں چلائ گئ ۔ ضلع بھر میں کہیں جلسے کے حوالہ سے کارکنوں میں جوش و خروش نظر نہیں آیا۔ نظریاتی کارکنوں میں اس حوالے سے تشویش پائ جاتی ہے کیونکہ جنرل الیکشن میں تحریک انصاف نے ضلع لیہ سے کلین سویپ کیا تھا۔ لیہ کی تمام قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستیں تحریک انصاف نے جیتی تھیں۔ لاہور کے اہم جلسے میں ممبران اسمبلی کی عدم دلچسپی نے کئ سوالیہ نشان کھڑے کر دیے ۔