دنیا

غار سے 188 سالہ ضعیف برآمد

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والے ایک ضعیف شخص بنگلورو شہر میں غار سے ملے ہیں، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ان کی عمر 188 سال ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک وائرل ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایک 188 سالہ شخص کو کے غار میں پایا گیا ہے، لیکن حقائق کی جانچ کرنے والوں نے انکشاف کیا ہے کہ وہ دراصل مدھیہ پردیش کا ایک 110 سالہ بزرگ ہے۔
ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ’کنسرن سیٹزن‘ نام سے ایک صارف نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ بنگلورو میں غار سے ایک 188 سالہ شخص ملے ہیں۔
اس ویڈیو کلپ کو شیئر کرنے کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بحث و مباحثے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com