مودی کی پارٹی الیکشن میں شکست کھا گئ
بھارت کے عام انتخابات میں بھارتیا جنتا پارٹی کی خراب کارکردگی کے بعد ان کی اس بری کارکردگی کا سلسلہ ریاستی انتخابات میں بھی جاری ہے جہاں وزیر اعظم نریندر مودی کی جماعت مقبوضہ جموں و کشمیر سمیت دو ریاستوں میں ہارتی نظر آ رہی ہے۔ خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق ایگزٹ پولز کے نتائج سے یہ عندیا ملا ہے کہ بی جے پی اور ان کی اتحادی جماعتیں ایگزٹ پولز میں ریاست ہریانہ میں ہار رہی ہے جس سے بھارتیا جنتا پارٹی کی ریاست میں ایک دہائی سے جاری حکمرانی کا خاتمہ ہو جائے گا۔ اس کے علاوہ اپوزیشن جماعتوں نے ریاست جموں و کشمیر میں بھی برتری حاصل کر لی ہے اور وہاں بھی بی جے پی ہارتی نظر آ رہی ہے۔دونوں ریاستوں میں مرحلہ وار انتخابات کا اختتام ہفتہ کو ہوا تھا اور منگل کو گنتی مکمل ہونے کے بعد اسی دن نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ایگزٹ پولز کچھ نجی پولنگ کمپنیاں اور ٹی وی چینلز کرتے ہیں اور ان کے نتائج کو کسی بھی طور حتمی یا نتیجہ خیز تصور نہیں کیا جا سکتا۔اس سے قبل انہی ایگزٹ پولز نے پیش گوئی کی تھی کہ جون میں ہونے والے عام انتخابات میں بھارتیا جنتا پارٹی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی لیکن نتائج یکسر مختلف رہے مودی حکومت گزشتہ کے برعکس اس مرتبہ 50فیصد نشستیں بھی نہ جیت سکی اور انہیں حکومت بنانے کے لیے اپنے اتحادیوں کا سہارا لینا پڑا۔عام انتخابات سب سے پہلے ریاستی الیکشن ہریانہ اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہوئے تھے۔ان دو ریاستوں کے بعد صوبائی الیکشن مہاراشٹر اور جھارکنڈ میں ہوں گے اور وہاں الیکشن کی تاریخ کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔ جموں و کشمیر میں 10سال کے عرصے کے بعد پہلی مرتبہ ریاستی الیکشن کا انعقاد ہوا تھا۔