لیہ کی خبریں
لیہ : آفٹرنون سکولز کے اساتذہ کئی ماہ سے معاوضوں سے محروم
لیہ(امان اللہ سے) آفٹر نون سکولز میں تعینات اساتذہ نےتنخواہوں کا باقاعدہ نظام بنانے اور ماہانہ بنیادوں پر تنخواہ جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق افٹرنون سکولز میں تعینات اساتذہ تنخواہوں کا باقاعدہ نظام نہ ہونے کی وجہ سے سخت معاشی حالات کا سامنا کرنے پر مجبور ہیں ۔ چھ چھ ماہ تک معاوضہ نہیں دیا جاتا ۔ اب بھی لیہ میں کئ ماہ سے اساتذہ تنخواہوں سے محروم ہیں ۔ اساتذہ نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں ہر ماہ تنخواہ جاری کی جاۓ اور سابقہ بقایا جات بھی ادا کیے جائیں