لیہ کی خبریں

لیہ:ڈپٹی کمشنرکی زیر صدارت پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کا اجلاس منعقد

لیہ(نیوز ڈسک)ڈپٹی کمشنر خالد پرویز کی زیر صدارت پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کا اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں اے ڈی سی ار شرجیل حفیظ وٹو، اے ڈی سی جی قدسیہ ناز، اسسٹنٹ کمشنر کروڑ انعم اکرم،چیف ایگزیکٹو افیسر ایجوکیشن شوکت علی شیروانی، صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن لیہ محمدعلی، صدر فیڈریشن آف پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن شفیق تھند، پرائیویٹ سکول کے پرنسپلز موجودتھے۔ڈپٹی کمشنرنے کہاکہ ضلع میں کسی بھی پرائیویٹ تعلیمی ادارے کو سیل نہیں کیا گیاتمام پرائیویٹ تعلیمی ادارے بلا تعطل کام جاری رکھیں۔انہو ں نے کہاکہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے تاہم سکولوں کے نقشہ جات کا پاس ہونا قانونی تقاضہ ہے۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر خالد پرویز نے سکولوں کی نقشہ کے مسئلے کے حل کے لیے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دی جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینیو شرجیل حفیظ وٹو کمیٹی کے سربراہ ہوں گے کمیٹی میں چیف ایگزیکٹو افیسر ایجوکیشن شوکت علی شیروانی، اسسٹنٹ کمشنر کروڑ انعم اکرم جبکہ پرائیویٹ سکول ایسوسیشن کے 2 ممبران شامل ہوں گے۔کمیٹی اپنی سفارشات تیار کر کے ڈپٹی کمشنر کو پیش کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com