پاکستان

خورشید شاہ نے مسودہ مکمل ہونے کی ڈیڈ لائن دیدی

خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم کا مسودہ دو دن تک مکمل ہو جائے گا۔ خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ آئینی کمیٹی میں موجود پی ٹی آئی کے لوگ بے بس ہیں۔ خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ بیرسٹر گوہر اور عمر ایوب کے پاس کوئی مینڈیٹ نہیں ہے، ہم نے بار بار پی ٹی آئی سے مجوزہ ڈرافٹ مانگا لیکن انہوں نے ابھی تک ترامیم نہیں دیں۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں نے ارکانِ پارلیمنٹ کے اغواء سے آگاہ کیا، اسپیکر کے سامنے معاملہ رکھا ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ اسپیکر اس معاملے کو سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں۔ خورشید شاہ نے یہ بھی کہا کہ لاہور اور راولپنڈی میں ہونے والے طلباء کے احتجاج میں پی ٹی آئی کا ہاتھ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com