دنیا
بل گیٹس نے کملا ہیرس کو کتنا فنڈ دیا ؟
امریکا کے کھرب پتی ڈیموکریٹس اور ری پبلکن صدارتی امیدوار کے حق میں صف آرا، بل گیٹس نے کاملا ہیریس کی انتخابی مہم کیلئے 50 ملین ڈالر عطیہ کردیے۔
بل گیٹس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دونوں سیاسی جماعتوں کا حامی ہوں مگر یہ الیکشن مختلف ہےاس سے قبل پیش گوئیاں کرنیوالے پانچ اہم اداروں نے دعویٰ کیا ہےکہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر امریکا کے صدر منتخب کرلیے جائیں گے۔
امریکی اخبار کے مطابق پانچ نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں مقابلہ انتہائی کانٹے کا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ کے جیتنے کا امکان 51 فیصد جبکہ کاملا ہیریس کے جیتنے کا امکان 49 فیصد ہے