پاکستان

شرحِ مہنگائی 44 ماہ کی کم سطح 7 فیصد سے نیچے آ گئی: ثاقب فیاض مگوں

قائم مقام صدر ایف پی سی سی آئی ثاقب فیاض مگوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی شرح 44 ماہ کی کم سطح 7 فیصد سے نیچے آ چکی ہے۔
یہ بات قائم مقام صدر ایف پی سی سی آئی ثاقب فیاض مگوں نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ شرحِ سود میں 4 سے 5 فیصد کمی کی جائے، پاکستان واحد ملک ہے جو متبادل توانائی سے فائدہ نہیں اٹھا رہاثاقب فیاض مگوں نے کہا ہے کہ آئی پی پیز پر مسلسل آواز اٹھانے پر پہلی کامیابی ملی ہے، 5 آئی پی پیز بند ہونے کا ابھی معمولی فائدہ ہوا ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ تمام آئی پی پیز کے ساتھ ٹیک اور پے کے معاہدے پر عمل کیا جائے، تمام آئی پی پیز کے معاہدوں کا از سرِ نو جائزہ لیا جائے۔
قائم مقام صدر ایف پی سی سی آئی ثاقب فیاض مگوں نے یہ بھی کہا ہے کہ بجلی کے بلوں میں لیٹ پے چارجز میں اضافہ مسترد کرتے ہیں

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com