پاکستان

سپریم کورٹ کی اہم کمیٹی کی تشکیل نو

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی تشکیلِ نو کر دی گئی۔
سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی تشکیلِ نو کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس میں 3 جج صاحبان شامل ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی ججز کمیٹی کے سربراہ ہوں گےججز کمیٹی میں جسٹس منصور علی شاہ کو بھی شامل کر دیا گیا۔
اس کے علاوہ جسٹس منیب اختر بھی ججز کمیٹی میں شامل ہیں۔
دوسری جانب چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی جانب سے فل کورٹ میٹنگ بلائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ میں فل کورٹ میٹنگ 28 اکتوبر کو بلائے جانے کا امکان ہے۔
ججز کے درمیان فل کورٹ میٹنگ حلف برداری تقریب کے فوراً بعد بلائے جانے پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com