لیہ کی خبریں

اے ڈی سی جی لیہ شبیر احمد کا صفائی مہم کا جائزہ

لیہ ۔یکم نومبر2024ئ( )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ستھرا پنجاب پروگرام پر تیزی سے عملدرآمد جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی ہدایت پر ضلع بھر میں صفائی ستھرائی، سیوریج، نکاسی آب کے بہتر انتظامات کے علاوہ گرین بیلٹس کو بحال کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اے ڈی سی جی وفوکل پرسن ستھرا پنجاب مہم شبیر احمد ڈوگر نے چوبارہ روڈ پر گرین بیلٹ کی صفائی اور بحالی کے کام کا معائنہ کیا۔ اے ڈی سی جی نے ورکرز کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ گرین بیلٹ کو جلد از جلد بحال کیا جائے اور پودوں کی تراش خراش کی جائے تاکہ شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو سکے۔اے ڈی سی جی نے لودھراں موڑ مرجان ہوٹل کابھی معائنہ کیا اور سیوریج کے مسائل کے حل کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو چیک کیا اور سیوریج کے مسائل کو حل کرنے اور صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کی ہدایت دی

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com