پاکستان

جنرل عاصم منیر کب تک آرمی چیف رہیں گے؟

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی منظوری کے بعد چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر 2028 تک آرمی چیف رہیں گے۔سینیٹ اور قومی اسمبلی کی جانب سے سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد بڑھانے اور سروسزچیفس کی مدت ملازمت 3 سے بڑھا کر 5 سال کرنے کا ترمیمی بل 2024 کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا ہے۔
پاس ہونے والے نئے ترمیمی ایکٹ کے مطابق سروسز چیفس کی مدت ملازمت 3 سے بڑھا کر 5 سال کر دی گئی ہے اور سروسز چیفس کی توسیع کی مدت بھی 3 سے بڑھا کر 5 سال کر دی گئی ہے جبکہ سروسز چیفس کی ریٹائرمنٹ کیلئے 64 سال عمر کی حد بھی ختم کر دی گئی اور توسیع کے دوران رینک کی مدت یا عمرکی پابندی کا اطلاق بھی نہیں ہوگا۔
بل کے تحت پاک فوج میں جنرل کی ریٹائرمنٹ کے قواعد کا اطلاق آرمی چیف پر نہیں ہوگا، تعیناتی، دوبارہ تعیناتی یا ایکسٹینشن کی صورت آرمی چیف بطور جنرل کام کرتا رہے گا۔ترمیمی بل منظور ہونے کے بعد سما سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جنرل عاصم منیر 2028 تک پاکستان کے آرمی چیف رہیں گے۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پہلے کئی آرمی چیفس کو توسیع دی گئی جسے سویلین حکومتوں کو پارلیمنٹ سے تائید کرانا پڑی، اب مدت ملازمت میں توسیع کا باب ختم ہوگیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف کی مدت کے تعین سے مستقبل میں بھی جمہوری حکومتوں کو فائدہ ہوگ

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com