پاکستان

مریم نواز علاج کےلیے کہاں پہنچ گئی ہیں؟

:وزیراعلی پنجاب مریم نواز لاہور سے سوئٹزر لینڈ کے شہر جنیوا پہنچ گئیں جہاں وہ اپنے ذاتی معالجین سے طبی معائنہ کروائیں گی۔
پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز ایئر فورس کے جہاز پی ایف ایف 3 کے ذریعے خصوصی پرواز پر جنیوا روانہ ہوئیں۔
جنیوا میں کچھ دن قیام کے بعد وزیراعلی پنجاب مریم نواز لندن کے لئے جائیں گی۔
مریم نواز پیر کو تقریبا 12 گھنٹے تک شریف میڈیکل سٹی کمپلیکس اسپتال میں زیرعلاج رہیں۔ گلے کے شدید انفیکشن کی وجہ سے انہیں اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز 3 روز تک مکمل بیڈ ریسٹ پر رہیں اور مقامی معالجین نے آج بین الاقوامی فضائی سفر کی اجازت دی۔ خرابی صحت کے باعث مریم نواز کی 3 دن میں 2 بار بیرون ملک روانگی موخر ہوئی۔
سابق وزیراعظم نواز شریف پہلے ہی لندن سے جنیوا پہنچ چکے ہیں۔ مریم نواز کا جنیوا میں اپنے طبی معائنے کے بعد نواز شریف اور بھائیوں کے ہمراہ تقریبا ایک ہفتہ طویل برطانیہ اور یورپ کے مختلف ممالک کے دوروں کا بھی امکان ہے۔ مریم نواز اور نواز شریف کی نومبر کے وسط سے پہلے اکٹھے وطن واپسی ہوگی

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com