پاکستان

پی ٹی آئی احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد میں راستوں کی بندش

پی ٹی آئی کی جانب سے ممکنہ احتجاج کی کال کے پیش نظر راولپنڈی انتظامیہ نے فیض آباد میں کینٹینرز پہنچا دئیے ہیں۔ملک بھر میں احتجاج کی کال دی گئی تو اسلام آباد کے داخلی راستے بند کر دئیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) صوابی میں پاور شو کررہی ہے اور امین گنڈا پور سمیت رہنما ء بھی پہنچ گئے ہیں۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سمیت دیگر رہنما خطاب کرتے ہوئے آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے ملک بھر میں احتجاج کی کال متوقع ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com