لیہ کی خبریں

تھل جیپ ریلی اختتام پذیر

تھل جیپ ریلی اور میلہ کا تیسرا روز رنگا رنگ پروگراموں اور میوزیکل نائٹ اور آتش بازی پر اختتام پذیر ہوا۔ تھل کے ریگزار میں معروف پاکستانی گلوکار عارف لوہار نے اپنے بیٹوں کے ہمراہ سماں باندھ دیا اور خوب داد سمیٹی۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار، ایم پی اے شیخو پورہ حسان ریاض، سابق ایم پی اے لالہ طاہر رندھاوا، انتظامی افسران، میڈیا نمائندگان اور ہزاروں کی تعداد میں شائقین اس موقع پر موجود تھے۔ میوزیکل نائٹ میں مقامی گلوکار مصطفیٰ کھنڈ المعروف عطاء اللہ ٹو نے بھی اپنے فن کے جوہر دکھائے۔ تقریب کے اختتام پر شاندار آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا جس سے صحرائے تھل بقعہ نور بن گیا

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com