اقبال سوکڑی کی وفات: ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ میں تعزیتی اجلاس
نامور سرائیکی شاعر، استاد الشعرا اقبال سوکڑی کی وفات پر ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ میں تعزیتی اجلاس ، شعرا ،دانشوروں اور صحافیوں کی بھرپور شرکت۔ تقریب کا اہتمام پروفیسر مہر اختروہاب ، پروفیسر شفقت بزدار ،یونس خان بزدار ،ملک مدثر شبیر دھت اور عبداللطیف قمرؔ نے کیا۔ تعزیتی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جس کی سعادت رانا خالد محمود شوق جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ نے حاصل کی۔ تنویر حسین نجف نے ہدیہ نعت پیش کیا۔ رانا خالد محمود شوق نے اقبال سوکڑی کے ایصال ثواب کے لیے ختم شریف پڑھنے کا شرف حاصل کیا اور سید سجاد حسین گیلانی نے اقبال سوکڑی کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کرائی۔ اس موقع پر شفقت بزدار نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے اقبال سوکڑی کی وفات کو سرائیکی وسیب کا ایک بڑا سانحہ قرار دیا۔ انھوں نے اقبال سوکڑی کے کلام اور شخصیت کے مختلف پہلوئوں پر بھی روشنی ڈالی ۔انھوں نے مزید کہا کہ ان شاء اللہ بہت جلد اقبال سوکڑی کے فن اور شخصیت کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔ آج کی تقریب خالصتاً ایصال ثواب اور خصوصی دعا کے لیے منعقد کی گئی ہے۔ تقریب میں ڈاکٹر مزمل حسین ، ڈاکٹر گل عباس اعوان ، ڈاکٹر طاہر مسعود مہار ، سید رضا کاظمی،شاکر حسین کاشف ، صابر عطا ، سید سجاد حسین گیلانی ، سید عارش گیلانی ، نذیر عنبر دستی ،محمد یونس بریال ، شیخ مجید، شفقت عابد ، عمران علیانی ، پرویز منیر ، انصر عباس ، قمر جعفری ، عاشق عاقب ،صابر جاذب ، غلام یٰسین بھٹی ، تنویرحسین نجف ، میاں شمشادحسین صحرائی ، ثناء اللہ فاروقی ، منیر حسین کھوکھر، محمدکامران، محمد وسیم ودیگر نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پریونس بزدار نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا ۔