پاکستان

پی ٹی آئی کی پشاور سٹی کی تنظیم میں اختلافات

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پشاور سٹی کی تنظیم میں اختلافات مزید بڑھ گئے۔
مستعفی ہونے والے جنرل سیکریٹری تقدیر علی اور سینئر نائب صدر ملک اسلم کو منانے کی کوششیں ناکام ہو گئیں۔
پی ٹی آئی کی جانب سے نئی تقرریاں کر دی گئی ہیںپی ٹی آئی اعلامیہ کے مطابق رحمٰن جلال کو پی ٹی آئی سٹی تنظیم کا جنرل سیکریٹری، فقیر محمد اور رفیع اللّٰہ کو سینئر نائب صدر اور نیک محمد کو نائب صدر مقرر کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب پشاور ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے بھی عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
عباس خان نے استعفیٰ ضلعی صدر کو ارسال کیا ہے۔
اس حوالے سے عباس خان کا کہنا ہے کہ ذاتی وجوہات کے باعث عہدے سے مستعفی ہوا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com