پاکستان
پی ٹی آئی کا احتجاج ، پنجاب کے رہنما نظر انداز
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے 24 نومبر کے احتجاج کے معاملے پر ہونے والے اجلاس میں پنجاب کے رہنماؤں کو نظر انداز کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور نے حماد اظہر اور میاں اسلم اقبال کو پنجاب سے متعلق بات نہیں کرنے دی۔ارکان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں احتجاج سے متعلق پلاننگ پر بات ہی نہیں کی گئی۔پی ٹی آئی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ کارکن جمع کرنے اور اسلام آباد لے جانے میں بھی مشکلات ہیں، احتجاج سے متعلق پنجاب کے رہنماؤں سے مشاورت کی جاتی تو بہتر ہوتا۔پی ٹی آئی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کوئی ٹرانسپورٹر گاڑی دینے کو تیار نہیں ہے۔