وہ سبزیاں جن کا استعمال ہائی بلڈ پریشر کو قدرتی طور پر قابو میں رکھا جاسکتا ہے
ہائی بلڈ پریشر یا ہائپر ٹینشن ایک عام صحت کا مسئلہ ہے تاہم اگر اسے صحیح طریقے سے قابو نہ پایا جائے تو یہ سنگین قسم کی پیچیدگیوں کا سبب بن سکتا ہے۔
اگرچہ ہائی بلڈ پریشر کے مسائل شکار لوگوں کے لیے دوا کا استعمال ضروری ہوتا ہے لیکن درست خوراک کا استعمال بھی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔این ڈی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق ایسی سبزیاں جو پوٹاشیم، میگنیشیم اور نائٹریٹس جیسے اجزا سے بھرپور ہوتی ہیں قدرتی طور پر بلڈ پریشر کو کم کرنے میں فائدہ مند ثابت ہوتی ہیں۔
ان سبزیوں کو روزمرہ کے کھانوں میں شامل کرنے سے بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنا ممکن سکتا ہے وہیں مجموعی طور پر دل کو صحت مند رکھنے میں اہم کرادر ادا کر سکتا ہے۔
آئیے جانتے ہیں کہ ہائی بلڈ پریشر کو قدرتی طور پر قابو پانے کے لیے کون کون سبزیوں کا استعمال موثر ثابت ہو سکتا ہے؟
سبزیوں کا استعمال کیسے بلڈ پریشر کو قابو میں رکھتا ہے
سبزیاں دل کو فراہم کی جانے والی صحت مند غذا کی ایک اہم بنیاد ہیں کیونکہ ان میں ضروری غذائی اجزاء کی مقدار زیادہ اور سوڈیم کی سطح کم ہوتی ہے۔
یہ خون کی نالیوں کو آرام دہ بنا کر، الیکٹرولائٹس کو متوازن کر کے اور سوزش کو کم کر کے بلڈ پریشر کو متوازن رکھنے میں اہم کرادار ادا کرتی ہیں۔
پالک
پالک پوٹاشیم، میگنیشیم اور کیلشم سے بھرپور ہوتی ہے۔
یہ تینوں اجزاء بلڈ پریشر کے توازن کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہیں۔پالک میں موجود نائٹریٹس کی زیادہ مقدار خون کی نالیوں کو آرام دے کر اور کشادہ کر کے خون کے بہاؤ کو بہتر بناتی ہے۔
چقندر
چقندر سبزیوں کی ایک ایسی قسم ہے جس میں قدرتی طور پر نائٹریٹس کی وسیع مقدار پائی جاتی ہے۔
چقندر کو جسم نائٹریک آکسائیڈ میں تبدیل کرتا ہے تاکہ بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مدد ملے سکے۔
تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ چقندر کا رس پینے سے سسٹولک اور ڈایسٹولک بلڈ پریشر کو کم کرنے پر فوری اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
بروکولی
اینٹی آکسیڈنٹس اور پوٹاشیم سے بھرپور بروکولی دل کی صحت کے لیے بہترین ہے۔اس میں موجود فائبر کی زیادہ مقدار اور کمپاؤنڈز جیسے سلفورفین آکسیڈیٹو سٹریس اور سوزش کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں، جو دونوں ہائی بلڈ پریشر سے جڑے ہوئے ہیں۔
گاجر
گاجریں پوٹاشیم اور بیٹا کیروٹین سے بھرپور ہوتی ہیں جو دل کی صحت کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔
خاص طور پر کچی گاجروں کا استعمال اپنے پوٹاشیم اور سوڈیم کے تناسب کی وجہ سے بلڈ پریشر کو قابو کرنے میں موثر ثابت ہوتی ہیں۔
شکر کندی
شکر کندی میں پوٹاشیم اور میگنیشیم کی مقدار پائی جاتی ہے۔
اس کے استعمال کی وجہ سے جسم میں سوڈیم کی سطح کو متوازن رکھنے میں مدد ملتی ہے۔
ان میں موجود فائبر کی زیادہ مقدار دل کی صحت کو بہتر بنا کر صحت مند بلڈ پریشر برقرار رکھنے میں بھی معاون ثابت ہوتی ہے۔
ٹماٹر
ٹماٹر پوٹاشیم اور لائیکوپین کی مقدار سے بھرپور ہوتے ہیں۔
پوٹاشیم اور لائیکوپین ایک اینٹی آکسیڈنٹ ہے اور ہائپرٹینشن کے خطرے کو کم کرنے کے لیے جانا جاتا ہے۔
ٹماٹر پر مبنی کھانے جیسے ساسز اور جوس بھی دل کی صحت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
سبز پھلیاں
سبز پھلیوں میں سوڈیم کم اور پوٹاشیم زیادہ ہوتی ہیں جس کی وجہ سے یہ صحت مند بلڈ پریشر برقرار رکھنے میں اہم کرادار ادا کرتی ہیں۔
ان میں موجود فائبر اور اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات دل کی صحت کو بہتر بناتی ہیں۔