پاکستان

خیبرپختونخوا کے علاوہ کہیں سے کوئی ریلی نہیں نکلی، جو ڈی چوک آئے گا اُسے گرفتار کریں گے، وزیر داخلہ

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے احتجاج میں غیر ملکی بالخصوص افغان شہری بھی شامل ہیں جبکہ خیبرپختونخوا کے علاوہ کہیں سے کوئی ریلی نہیں نکلی۔ڈی چوک پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ تحریک انصاف کے گزشتہ احتجاج پر 100 گرفتار افراد میں سے 33 افغانی نکلے تھے جبکہ گزشتہ دو روز میں بھی کئی غیر ملکی گرفتار ہوئے ہیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ پی ٹی آئی سے سوال کرنا چاہیے کہ آپ کے احتجاج میں پاکستانی شامل ہیں یا پھر یہ احتجاج غیر ملکیوں کا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب تحریک انصاف کا یہ احتجاج ختم ہوگا تو قوم کے سامنے حقائق اور ہونے والے نقصانات کا تخمینہ رکھیں گے تاکہ عوام سب کو جان کر ہی کوئی فیصلہ کرے، پی ٹی آئی کے احتجاج سے ملک کو نقصان جبکہ عوام کو بہت زیادہ پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ ملک بھر میں موبائل سروس کھلی ہے تاہم موبائل ڈیٹا سروس بند ہے، صورت حال کو دیکھتے ہوئے اس کو جلد از جلد بحال کر کے عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com