پاکستان
رضاکاروں کے عالمی دن پر لیہ میں ریلی اور سیمینار، رضاکاروں کو خراج تحسین
رضاکاروں کے عالمی دن کے حوالے سے ،پنجاب ریسکیو ایمرجنسی سروس 1122 لیہ، آس ویلفیئر سوسائٹی لیہ اور این سی ایچ ڈی کے اشتراک سے، دن 11:45 پر ریسکیو 1122 کے دفتر سے بیل چوک تک ایک ریلی اور سیمینار کا اہتمام کیا گیا، سیمینار کی میزبانی کے فرائض پریزیڈنٹ آس ویلفیئر سوسائٹی لیہ سید عمران علی شاہ نے کیا ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج وسیم ڈی جی ایم این سی ایچ ڈی لیہ، محمد عمران ریسکیو آفیسر لیہ ،ڈاکٹر سجاد ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر 1122 لیہ اور سید عمران علی شاہ پریزیڈنٹ آس ویلفیئر سوسائٹی لیہ نے ،رضاکاریت کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور تمام رضاکاروں کو خراج تحسین پیش کیا