پاکستان

جوڈیشل کمیشن اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، جوڈیشل کمیشن اجلاس طریقہ کار اور رولز کی تیاری کے لیے کمیٹی کی تشکیل کے ایجنڈے پر غور ہوا۔
اعلامیے کے مطابق جسٹس شاہد بلال حسن کی آئینی بینچ کے ججز کےلیے نامزدگی پر غور ہوا، اجلاس میں پشاور اور سندھ ہائیکورٹ میں ججز کی تعیناتی کا معاملہ ایجنڈے میں شامل تھا۔
اجلاس میں جسٹس شاہد بلال حسن کی آئینی بینچ کے جج کے لیے منظوری دے دی گئی، جسٹس عدنان کریم اور جسٹس آغا فیصل کی سندھ ہائیکورٹ آئینی بینچز کیلئے نامزدگی کی منظوری دی گئی۔
15 دسمبر کو جوڈیشل کمیشن رولز کا مسودہ تیار کرکے ارکان کے ساتھ شیئر کیا جائےگا۔
جوڈیشل کمیشن رولز کمیٹی میں جسٹس جمال مندوخیل، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، سینیٹر علی ظفر، فاروق ایچ نائیک اور ایڈووکیٹ اختر شامل ہوں گے۔
ہائیکورٹس میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کا معاملہ 21 دسمبر تک موخر کر دیا گیا، ججز کے لیے نامزدگیاں جمع کروانے کی تاریخ کو 10 دسمبر تک بڑھا دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com