پاکستان

پی آئی اے کی یورپ پروازیں 10 جنوری سے دوبارہ شروع ہوں گی

پاکستان کی قومی فضائی کمپنی پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے تصدیق کی ہے کہ وہ ساڑھے چار سال بعد 10 جنوری 2025 سے یورپ کے لیے اپنی پروازیں دوبارہ شروع کرے گی۔ یہ فیصلہ یورپی یونین کے ایوی ایشن ریگولیٹر کی جانب سے پی آئی اے پر عائد پابندی ختم کرنے کے بعد کیا گیا ہے۔جون 2020 میں پی آئی اے کی یورپ پروازوں کی اجازت اس وقت معطل کر دی گئی تھی جب بین الاقوامی ہوابازی کے معیار پر عملدرآمد میں پاکستانی حکام اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔ یہ معطلی پی آئی اے کے طیارے کے حادثے کے بعد سامنے آئی تھی جس میں 97 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے، اور اس کے بعد پائلٹس کے لائسنسوں کی جانچ پڑتال کا آغاز کیا گیا تھا۔پی آئی اے کے ترجمان نے کہا کہ 10 جنوری 2025 کو پی آئی اے کی پہلی پرواز اسلام آباد سے پیرس روانہ ہوگی۔ ابتدائی طور پر، پی آئی اے ہفتے میں دو پروازیں چلائے گا، جو جمعے اور اتوار کو ہوں گی۔ 10 جنوری کی پرواز اسلام آباد سے صبح ساڑھے 11 بجے روانہ ہو کر شام 4 بجے پیرس پہنچے گی، جبکہ پیرس سے پرواز شام 6 بجے روانہ ہو کر صبح 5 بجے اسلام آباد پہنچے گی۔پی آئی اے کے مطابق، شیڈول اس طرح بنایا گیا ہے کہ مسافر پاکستان میں ناشتہ اور پیرس میں دوپہر کا کھانا کھا سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com