پاکستان
9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس، علی امین سمیت 25 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے 9 مئی کو جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) پر ہونے والے حملہ کیس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سمیت 25 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔عدالت نے سی پی او راولپنڈی کو ملزمان کی گرفتاری کے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ انہیں 10 دسمبر تک عدالت میں پیش کیا جائے۔ ان افراد میں علی امین گنڈاپور کے علاوہ پی ٹی آئی کے دیگر رہنما بھی شامل ہیں جیسے شبلی فراز، شہریار آفریدی، زین قریشی، کنول شوذب، طاہر صادق، اور تیمور مسعود ملک۔یہ وارنٹ گرفتاری اس کیس میں فرد جرم عائد کرنے کے کچھ دن بعد جاری کیے گئے ہیں، جب 5 دسمبر کو عمران خان اور دیگر 100 ملزمان پر 9 مئی کے جی ایچ کیو حملہ کیس میں فرد جرم عائد کی گئی تھی۔