پاکستان

ارشد شریف قتل کیس: پاکستان اور کینیا کے درمیان ایم ایل اے معاہدہ تیار

ارشد شریف قتل سے متعلق کیس میں پاکستان اور کینیا کے درمیان ایم ایل اے (میوچل لیگل اسسٹنس) کا معاہدہ تیار ہو گیا ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق، سپریم کورٹ کے 7 رکنی آئینی بینچ میں کیس کی سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے بتایا کہ حکومت پاکستان اور کینیا کی حکومت کے درمیان ایم ایل اے کا معاہدہ مکمل ہو چکا ہے اور اس پر کل دستخط ہو جائیں گے۔انہوں نے عدالت کو آگاہ کیا کہ وہ رپورٹ داخل نہیں کر سکے، جس پر عدالت نے رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے کر سماعت ملتوی کر دی۔ارشد شریف قتل کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 7 رکنی آئینی بینچ نے کی۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com