پاکستان فوج کے آپریشنز میں 43 عسکریت پسند ہلاک
تھلوچی نیوز کے مطابق پاکستان فوج نے جمعے کو بتایا کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں انٹیلی جنس پر مبنی مختلف آپریشنز کے دوران 9 دسمبر سے تاحال 43 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ خیبر پختونخوا میں 18 عسکریت پسند اور بلوچستان میں 25 عسکریت پسند مارے گئے ہیں۔ 12 اور 13 دسمبر کی رات ضلع لکی مروت میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس آپریشن کیا جس میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر مؤثر کارروائی کی گئی اور چھ دہشت گرد ہلاک ہوئے۔بلوچستان میں 13 دسمبر کو سکیورٹی فورسز نے موسیٰ خیل اور پنجگور میں دو مختلف آپریشنز کے دوران دس دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔آئی ایس پی آر نے یہ بھی اعلان کیا کہ یہ آپریشنز اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک علاقے میں مکمل امن قائم نہیں ہو جاتا اور عسکریت پسندوں کو مکمل طور پر ختم نہیں کر دیا جاتا۔