کالم

لیہ ڈویژن بنانے کی تحریک: ایک تاریخ

عبدالرحمن فریدی

عبدالرحمن فریدی

فورم فار پبلک انٹرسٹ لیہ کے زیر اہتمام منعقدہ کٹھ میں لیہ ڈویژن بنانے کی تحریک کی تنظیم سازی متنازعہ بن گئی۔ اس تنظیم سازی میں مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی کو "سلیکٹ” کر لیا گیا، جبکہ تحریک انصاف کے وہ ایم پی اے اسامہ اصغر گجر، جنہوں نے پنجاب اسمبلی میں تھل ڈویژن کی تحریک پیش کی تھی، انہیں تنظیم سازی میں شامل تک نہیں کیا گیا۔
سینئر صحافی انجم صحرائی نے جو سوالات اٹھائے ہیں ان میں جان ہے۔ یہ ن لیگیوں کا کٹھ تھا اسے تھلوچیوں کے ساتھ جوڑا زیادتی ہوگی.

ڈسٹرکٹ بار روم میں آج ایک تقریب لیہ کو ڈویژن بنانے کے آغاز کی تحریک کے عنوان سے کی گئی میں دوستوں کے ذہنوں کے دریچوں سے پرڈے ہٹھانا چاہتا ہوں کہ لیہ ڈویژن بنائو تحریک آج شروع نہیں ہورہی بلکہ اس تحریک کا آغاز سالوں پہلے شروع ہو چکا تھا جو سست روی کا شکار تھی اس تحریک میں دوبارہ جان بھرنے کیلئے میں نے اور میرے ممبران و عہدیداران نےمشاورت کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ و ضلعی انجمن صحافیان لیہ کے پلیٹ فارم سےضلع کے دانشورز،منتخب و سابق پارلیمنٹرینز،سیاسی و مذہبی جماعتوں کے عہدیداران،ڈسٹرکٹ بار کے عہدیداران،انجمن تاجران کے تمام گروپس،ضلع بھرمیں موجود مختلف انڈسٹریز کی ایسوسی ایشنز کے عہدیداران ،سول سوسائٹیز کے افراد اور دیگر کو پریس کلب کی بلڈنگ میں مدعو کیا اور اپنا ان تمام کے سامنے لیہ ڈویژن بناؤ تحریک کو دوبارہ زندہ اور متحرک کرنے بارے گذارش کی جس پر تمام سٹیک ہولڈرز نے اس تحریک میں دوبارہ جان بھرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے بھر پور تعاون کرنے کی حامی بھری،لیہ ڈویژن بنائو تحریک کو دوبارہ رواں دواں کرنے کیلئے مختلف کمیٹیاں جن میں20 افراد پر مشتمل تھنک ٹینک،52 افراد پر مشتمل کو ر کمیٹی،20افراد پر مشتمل سوشل میڈیا کمیٹی کے علاوہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن لیہ کے اس وقت کے صدر سردار اسلم ارشد خان سیہڑ کو کنوینئر اور بندہ ناچیز عبدالرحمن فریدی کو جنرل سیکرٹری کی تمام دوستوں نے ڈیوٹی سونپی جس کو نبھاتے ہوئے مخلتف کنونشن،ملاقاتیں اور عوامی دلچسپی پیدا کرنے کیلئے ہمارے صحافی و شاعر محمد یونس بزدار سے ایک لیہ ڈویژن کے حوالے سے گانا لکھوا کر لیہ کے نوجوان گلوکار عمران مانی کی آواز میں ریلز کیا اس کے علاوہ اس وقت کے ایم پی اے سید رفاقت گیلانی کو تحرک دینے کیلئے ان کے سیکریٹریٹ کے سامنے عنایت اللہ کاشف ایڈووکیٹ کی سربراہی میں احتجاج کیا،لیہ میں ڈویژن بنائو دھرنا اور لانگ مارچ کیا جس پر ایم پی اے سید رفاقت گیلانی نے ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ میں آکر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی طرف سے جاری ڈائریکٹو کی کاپی مہیا کی جس پر ان سے کہا گیا کہ اس ڈائریکٹو سے قبل ایم پی اے مہر اعجاز اچلانہ نے بھی وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا ڈائریکٹو دیکھایا تھا
یہ تحریک ایک طویل عرصے سے زیرِ بحث مسئلہ تھا کہ لیہ، کوٹ ادو،تونسہ اوربھکر دیگر ملحقہ علاقوں کی ترقی کے لیے علیحدہ انتظامی یونٹ کی ضرورت ہے۔
ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صدر کی حیثیت سے عبدالرحمن فریدی نے اس تحریک کو عوامی سطح پر اجاگر کیاتھا اورلیہ کی عوام کو یہ باور کرایا کہ ان کے مسائل کا حل صرف اور صرف ایک نئے ڈویژن کی تشکیل میں ہے۔ اس تحریک کے دوران مختلف فورمز اور اجتماعات میں حکومتی اداروں، میڈیا اور عوام کو اس اہم مسئلے کی طرف متوجہ کیا، جس سے علاقے کی سیاسی، سماجی اور اقتصادی ترقی کو ایک نیا رخ مل سکتا تھا۔
اس تحریک کا مقصد لیہ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں حکومتی سطح پر بہتر منصوبہ بندی اور وسائل کی تقسیم کو یقینی بنانا تھا تاکہ ترقیاتی منصوبے زیادہ مؤثر اور تیز رفتار ہو سکیں۔ اس کے علاوہ، لیہ ڈویژن کے قیام سے عوام کو زیادہ سہولتیں اور خدمات فراہم کی جا سکیں گی، جو ان کے روزمرہ کے مسائل کے حل میں مددگار ثابت ہوں گی۔
یہ تحریر لکھنے کا مقصد صرف یہ ہے کہ تاریخ کو درست سمت میں پرکھا جائے لیہ ڈویژن بنائو تحریک آج شروع نہیں ہورہی بلکہ یہ سالوں پہلے سے جاری و ساری ہے جو اپنی منزل مقصود تک پہنچ کر اختتام ہوگی
عبدالرحمن فریدی (سابق صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب و جنرل سیکرٹری لیہ ڈویژن بنائو تحریک )

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com