پاکستان
زہرہ میموریل ٹرسٹ کی تقریب: لیہ میں نیا بلاک بیت المال سویٹ ہوم کے حوالے
زہرہ میموریل ٹرسٹ لیہ کے زیر اہتمام پاکستان بیت المال سویٹ ہوم کے بچوں میں یونیفارم تقسیم کرنے کی تقریب منعقد کی گئی، جبکہ نیا بلاک محمد بخش کو پاکستان بیت المال سویٹ ہوم کے حوالے کیا گیا۔اس موقع پر جنرل ر عبد العزیز طارق میرانی، مہر اقبال سمرا، پروفیسر حفیظ اللہ تھند، مہر محمد شفیق تھند (صدر فیڈریشن آف پرائیویٹ سکولز ضلع لیہ)، ملک بلال عثمانی، پروفیسر مزمل حسین، سی ای او محکمہ صحت شاہد ریاض، سردار فرید خان میرانی، پروفیسر مہر اختر وہاب، ڈاکٹر ظفر عالم ظفری، شمشاد سرائی سمیت دیگر معززین لیہ موجود تھے۔تقریب کی میڈیا کوریج لیہ میڈیا ہاؤس لیہ نے فراہم کی۔