پاکستان

پنجاب میں معیاری بیج کی پیداوار اور ترسیل: پی پی آر سی کا پانچواں اجلاس، ترقیاتی اقدامات پر روشنی

صوبہ پنجاب میں معیاری بیج کی پیداوار اور ترسیل کے پروگرام پر ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے پی پی آر سی کا پانچواں اجلاس 7 جنوری 2025 کو ایم ڈی پی ایس سی علی ارشد رانا کی زیر صدارت منعقد ہوا۔پراجیکٹ ڈائریکٹر اور ٹیم پی ایم یو کے علاوہ پنجاب سیڈ کارپوریشن کے ڈائریکٹرز نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر شابی حسن نے منصوبے کی مجموعی پیشرفت پیش کی اور درج ذیل کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بتایا کہ پنجاب سیڈ کارپوریشن کے تمام پلانٹس کو سولر انرجی پر منتقل کر دیا گیا ہے، جس کی بدولت پچھلے پانچ ماہ میں بجلی کے اخراجات میں تقریباً دو کروڑ روپے کی بچت ہوئی ہے۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر نے مزید بتایا کہ تمام پلانٹس پر وزن کرنے، پیک کرنے اور بوریوں کی سلائی کرنے کے تمام عمل کو آٹومیٹک نظام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر نے مزید بتایا کہ پپلاں سینٹر نے بیجوں کو ذخیرہ کرنے کے لیے سٹور کی تعمیر مکمل کر لی ہے، جس سے بیجوں کو سٹور کرنے کی صلاحیت میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ اسی طرح ایک بڑا سٹور خانیوال سینٹر میں تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر نے شرکاء کو بتایا کہ بیجوں کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے رنگوں میں تخصیص کرنے والی مشینوں کی تنصیب کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔ اسی طرح ساہیوال پلانٹ پر گریوٹی سیپیریٹرکی تنصیب کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔پراجیکٹ ڈریکٹر نے شرکاء اجلاس کو بتایا کہ پی ایس سی کے لیے آئی ایس او 9001 اور آئی ایس او 14001 کے سرٹیفکیٹس بھی کامیابی سے حاصل کر لیے گئے ہیں۔ صدر اجلاس نے پی ایم یو کی خدمات کو سراہا اور ہدایت دی کہ اس کام کو اسی جوش و خروش سے جاری رکھا جائے اور تمام زیر تکمیل منصوبوں کو وقت سے پہلے مکمل کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com