ستھراپنجاب مہم،ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کا چوک اعظم معائنہ تجاوزات کے خاتمہ کی خود نگرانی کی

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ستھراءپنجاب مہم کے تحت تجاوزات کے خلاف آپریشن میں تیزی آ گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار نے چوک اعظم کا معائنہ کیا اور تجاوزات ہٹانے کے عمل کی نگرانی کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر حارث حمید خان، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کامران جاوید اور میونسپل کمیٹی کے حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار نے موقع پر موجود رہتے ہوئے تجاوزات ہٹانے کا عمل دیکھا اور کہا کہ ضلع کو صاف ستھرا بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ ہرممکن اقدامات اُٹھا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹریفک کی روانی اور شہریوں کی آسانی کے لئے وزیراعلیٰ کی ہدایت پر تجاوزات ہٹانے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ اسلام میں صفائی کو نصف ایمان قرار دیا گیا ہے، جس سے صفائی کی اہمیت واضح ہوتی ہے۔ انہوں نے تجاوزات کرنے والوں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ اپنی تجاوزات ختم نہ کریں گے تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ تمام شہری اپنے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ اگر دوکاندار، ریڑھی والے اور دیگر افراد تجاوزات نہیں کریں گے تو ضلعی انتظامیہ بھی ان کے خلاف کارروائی نہیں کرے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر لیہ حارث حمید خان کو چوک اعظم کی حدود میں تجاوزات کرنے والے افراد کے خلاف ایکشن لینے کی ہدایت کی۔



