لیہ کی خبریں

لیہ: پولیس کی مؤثر تفتیش کے نتیجے میں کم سن بچے سے زیادتی کے ملزم کو سزائے موت اور پانچ لاکھ جرمانہ

لیہ(کرائم رپورٹر) پولیس کی مؤثر تفتیش کی بدولت ایک اور مجرم کو اپنے منطقی انجام تک پہنچایا گیا۔ تھانہ چوک اعظم میں کم سن بچے سے زیادتی کے مقدمے میں ملزم عامر علی کو ایڈیشنل سیشن جج لیہ، حماد احمد قریشی کی عدالت نے سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ملزم عامر علی کے خلاف 1031/23 مقدمہ تھانہ چوک اعظم میں درج تھا، جس پر پولیس نے ٹھوس شواہد کے ساتھ مقدمہ عدالت میں پیش کیا۔ڈی پی او لیہ کا کہنا ہے کہ مؤثر اور مضبوط تفتیش کے ذریعے مجرموں کی سزا یابی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، تاکہ معاشرتی امن و امان کو برقرار رکھا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com