لیہ کی خبریں
یونیورسٹی آف لیہ کے طالبعلم کی ناگہانی موت، تحقیقات کے لیے چار رکنی کمیٹی تشکیل

لیہ: منسٹر ہائر ایجوکیشن کی ہدایت پر یونیورسٹی آف لیہ کے انگلش ڈیپارٹمنٹ کے طالبعلم احمد حسن کی ناگہانی موت کی تحقیقات کے لیے چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔سی او او پنجاب ہائر ایجوکیشن ڈاکٹر منصور احمد بلوچ کمیٹی کے کنوینر ہوں گے، جبکہ دیگر ممبران میں اے ڈی سی آر شاہد ملک، ڈائریکٹر آف کالجز ڈی جی خان اور ایک کواپٹڈ پرسن شامل ہوں گے۔کمیٹی 48 گھنٹوں میں واقعے کی تحقیقات مکمل کرے گی، جس میں مرحوم طالبعلم کی مبینہ خودکشی کے پس پردہ وجوہات، ممکنہ شاہدین کے بیانات اور فیکلٹی پر لگنے والے الزامات کا جائزہ لیا جائے گا



