خبریں
وزیر اعلیٰ کے پی نے 57 کلومیٹر شموزئی تا باغ ڈھیری روڈ کا سنگ بنیاد رکھ دیا
پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے 57 کلومیٹر شموزئی تا باغ ڈھیری روڈ کا سنگ بنیاد رکھ دیا، منصوبہ تقریباً 4 ارب روپے تخمینہ لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے منکیال روڈ پر تعمیراتی کام کا باضابطہ اجراء کر دیا ہے، 23 کلومیٹر روڈ 5.7 ارب روپے لاگت سے تعمیر کی جائے گی۔
محمود خان نے 12 کلومیٹر چپریال بائی پاس روڈ اور بریام تا وانئی روڈ کا سنگ بنیاد بھی رکھ دیا، منصوبے 1.2 ارب روپ کے مجموعی لاگت سے مکمل کیے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کو خطے میں تجارتی راہداری کا مرکز بنا رہے ہیں، ہم عوامی نمائندے ہیں اور صوبے کے عوام کو معیاری سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔