خبریں

آڈیو لیک، PTI کی سیاسی، عمران خان کی اخلاقی ساکھ کو ایک اور دھچکا

اسلام آباد :آڈیو لیک،PTIکی ’’سیاسی‘‘ اور عمران خان کی ’’اخلاقی‘‘ ساکھ کو ایک اور دھچکا، مشکلات میں اضافہ، آڈیوانتہائی اہم اور نتیجہ خیز ثابت ہوسکتی، عمران خان کو عدالت نے 9جنوری کو طلب کر رکھا ہے،آڈیو سے تاثر ملتا ہے توشہ خانہ سے بنی گالہ لائے گئے تحائف کی خرید وفروخت کا تصاویری ریکارڈ رکھا جاتا تھا۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان جنہیں اسلام آباد کی مقامی عدالت نے توشہ خانہ کیس میں نوٹس جاری کرتے ہوئے 9جنوری کو ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا ہے۔

اس سے قبل 16دسمبر جمعہ کو ان کی اہلیہ سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی ایک آڈیو منظرعام پر آگئی ہے جو اس کیس کے حوالے سے انتہائی اہم اور نتیجہ خیز ثابت ہوسکتی ہے اور اس امکان کو یکسر مسترد نہیں کیا جاسکتا کہ اگر عدالت کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے عمران خان 9جنوری کو ذاتی حیثیت میں عدالت کے سامنے پیش ہوتے ہیں تو یہ دن نہ صرف خود ان کے بلکہ پاکستان تحریک انصاف کیلئے ’’نتیجہ خیز‘‘ ثابت ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com