پاکستان

اسپن بولر ابرار احمد کا ایک اور کارنامہ

انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ میچ میں انٹرنیشنل ڈیبیو کرنے والے پاکستان کے اسپن بولر ابرار احمد نے ایک منفرد کارنامہ انجام دیا ہے۔

ابرار احمد نے ملتان ٹیسٹ میچ کی پہلی اور دوسری اننگز کے بعد اب کراچی ٹیسٹ کی بھی پہلی اننگز میں اپنے پہلے ہی اوور میں وکٹ حاصل کر لی۔

پاکستان کے نوجوان اسپنر نے ملتان ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں اپنے پہلے اوور میں زیک کرولی جبکہ دوسری اننگز کے پہلے اوور میں ول جیکس کو آؤٹ کیا تھا۔

ابرار احمد نے ملتان ٹیسٹ کے بعد پہلے اوور میں وکٹ لینے کے انداز کو کراچی میں بھی برقرار رکھا۔

انہوں نے کراچی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں اپنے پہلے ہی اوور میں زیک کرولی کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ ملتان ٹیسٹ میچ میں ابرار احمد نے مجموعی طور پر 11 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com