خبریں
نئی آڈیو میں پہلے سے بھی زیادہ بری ایڈیٹنگ کی گئی: ذلفی بخاری
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ذلفی بخاری کا مبینہ نئی آڈیو لیکس سے متعلق کہنا ہے کہ اس دفعہ پہلے سے بھی زیادہ بری ایڈیٹنگ کی گئی۔
یہ بات پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ذلفی بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ جعلی آڈیوز جیسی حرکت کوئی اخلاق سے گرا ہوا شخص یا حکومت ہی کر سکتی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا ہے کہ پہلے بھی کہا تھا کہ آڈیو کی فارنزک کے اخراجات میں اٹھانے کو تیار ہوں۔
ذلفی بخاری نے یہ بھی کہا ہے کہ ایسی جعلی آڈیوز کا مقصد صرف خاندانوں کو نقصان پہنچانے کی ناکام کوشش ہے۔