ملک کی خاطر اشرافیہ اور اہل ثروت طبقے کو بھی قربانی دینی ہوگی، وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں اپنی ساری سیاسی کمائی پاکستان کے لیے قربان کرنے کو تیار ہوں، ملک و قوم کی مشکل حالات میں تنہا چھوڑیں گے، ملک کی خاطر اشرافیہ اور اہل ثروت طبقے کو بھی قربانی دینی ہوگی۔
یہ بات انہوں نے پرائم منسٹر یوتھ بزنس اینڈ ایگری لون کی اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں ںے کہا کہ نوجوانوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا چاہتے ہیں، گزشتہ دور حکومت میں ہم نے پنجاب کے اپنے وسائل سے نوجوانوں کو بلاسود قرضے فراہم کیے تھے اور نوجوانوں سے قرضوں کی واپسی کی شرح 99 فیصد تھی۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے نوجوان باصلاحیت ہیں اور ان کے جذبے بلند ہیں، اگر انہیں وسائل مہیا کیے جائیں تو ہمارے نوجوان ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں، ہم نے نوجوانوں کو لیپ ٹاپ دیے جن سے نوجوانوں نے کورونا کے دوران باعزت روزگار کمایا
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک و قوم کے لیے مشکل ترین حالات میں قیادت کی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں، ہم نے ریاست بچانے کے لیے سیاسی مفادات کو داؤ پر لگادیا، اپنی ساری سیاسی کمائی پاکستان کے لیے قربان کرنے کو تیار ہیں، ملک و قوم کی مشکل حالات میں تنہا چھوڑیں گے، ملک کی خاطر اشرافیہ اور اہل ثروت طبقے کو بھی قربانی دینی ہوگی۔
بولو نیوز اردو